جماعت اسلامی نے ہمیشہ دورنگی اور منافقت کی سیاست کی ہے، شکیل ایڈووکیٹ

جماعت اسلامی نے ہمیشہ دورنگی اور منافقت کی سیاست کی ہے، شکیل ایڈووکیٹ

  



بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)صوبائی وزیرمال شکیل خان ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ دورنگی اورمنافقت کی سیاست کی ہے یہی وجہ ہے کہ وہ عوام نے مستردکرکے پورے پاکستان سے ان کاجنازہ نکال دیاہے تحریک انصاف کی حکومت کوعوامی اعتماد حاصل ہے اوراپنی مدت پوری کریگی 2023کے الیکشن میں بھی پاکستان تحریک انصاف موجودہ حکومت سے زیادہ اکثریت میں ائیگی کیونکہ عوام نے تمام سیاسی پارٹیاں مستردکردی گئی ہے ان خیالات کااظہارشکیل خان ایڈوکیٹ نے اخباری نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ گزشتہ روز بٹ خیلہ میں سیراج الحق نے جوخطاب کیاتھا وہ صرف اورصرف عوام کودھوکہ دینے کیلئے کیاتھا کیونکہ جماعت اسلامی سے مالاکنڈسے پورے مالاکنڈڈویژن کے عوام باخبرہے کہ وہ صرف اورصرف دورنگی اورمنافقت کی سیاست کررہے ہیں یہی وجہ ہے کہ گزشتہ الیکشن میں عوام نے مالاکنڈڈویژن سے ان کاصفایاکیاہے اورجماعت اسلامی کے مرکزی امیرسنیٹرسراج الحق کوبھی بری طرح شکست سے دوچارکیاتھا انہوں نے کہاکہ عوام پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ہیں اور2023کے الیکشن میں اس سے بھی زیادہ پاورمیں اقتدارمیں آئیں گے انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی نے اپنے مفادات کیلئے ایم ایم اے بھی بحال کیاتھا مگراس کے باوجود ان کے امیدواروں کوعوام نے مستردکردیاہے اورجمعیت علماء اسلا م نے بھی اپنے قافلے سے باہرکردیاہے جو ان کے دورنگی اورمنافقت کامنہ بولتاثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام عمران خان کے ویژن سے مطمئین ہے اورصرف عمران خان ہے کہ وہ ملک کے غریب عوام کے حقوق کیل حصول کیلئے جدوجہدکررہی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر