نئی جے آئی ٹی سانحہ ماڈل ٹاؤن کیخلاف دائر درخواستوں کی سماعت 19 نومبر کو ہو گی
ؒٓلاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہورہائی کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ازسرنو تحقیقات کے لئے قائم کی گئی نئی جے آئی ٹی کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کے لئے 19نومبر کی تاریخ مقررکردی ہے۔مسٹر جسٹس محمد قاسم خان،جسٹس ملک شہزاداحمد خان اور جسٹس عالیہ نیلم پر مشتمل فل بنچ پہلے ہی نئی جے آئی ٹی کو کام کرنے سے روک چکا ہے،یہ درخواستیں اس کیس کے ملزم متعدد پولیس والوں کی طرف سے دائر کی گئی ہیں،جن میں کہا گیاہے کہ ایک ہی معاملے کی انکوائری کے لئے دوسری جے آئی ٹی نہیں بنائی جاسکتی۔
نئی جے آئی ٹی