پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کیخلاف شاہد خاقان کی درخواست پر مدعاعلیہان کو نوٹسز جاری

پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کیخلاف شاہد خاقان کی درخواست پر مدعاعلیہان کو ...

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس علی باقرنجفی نے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کے خلاف دائرسابق وزیر اعظم اوررکن قومی اسمبلی شاہد خاقان عباسی کی درخواست پر وفاقی حکومت اور دیگر مدعاعلیہان کو 14نومبرکے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیاہے۔شاہد خاقان عباسی کی درخواست میں وفاقی حکومت،وزارت داخلہ اور سپیکر قومی اسمبلی کو فریق بنایاگیاہے انہوں نے دیگر کئی ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے ہیں،درخواست گزارکونظر انداز کیا گیا، سپیکر قومی اسمبلی کے اقدام کو کالعدم کیاجائے۔

شاہد خاقان

مزید : صفحہ آخر