ملت پارک، ستوکتلہ، مزنگ میں لاکھوں کے ڈاکے، متعدد گاڑیاں و موٹر سائیکلیں چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے،طلائی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ملت پا ر ک میں محمو دکے گھر سے3لاکھ30ہز ار روپے اور دیگر سامان،ستو کتلہ میں ثا قب کے اہلخانہ سے 3لاکھ15ہز ار روپے اور طلائی زیورات،مز نگ میں نا صر کے گھر والوں سے2لاکھ40ہز ار روپے مالیت کا سامان،ہڈ یا رہ میں شکیل کے اہلخانہ سے2لاکھ20ہز ار روپے اور دیگر سامان،ڈیفنس سی میں سلیم کے اہلخانہ سے 2لاکھ10ہز ار روپے اور دیگر سامان،گلشن اقبا ل میں عا بد سے 2 لاکھ10ہز ار روپے مالیت اور قیمتی سامان،ما ڈل ٹا ؤ ن میں بشیرسے ایک لاکھ70ہز ار روپے ودیگر سا ما ن،قلعہ گجر سنگھ میں سر فر ازسے95ہزاور موبائل فون، مسلم ٹا ؤ ن میں شر یف سے85ہزاور اورمو با ئل فو ن چھین لیا گیا۔سر ور روڈ اورہنجر وال سے گاڑیاں، شا د با غ،گڑ ھی شا ہو،سا ند ہ، ریس کو رس،نو اں کو ٹ،لٹن روڈ،پر انی انارکلی،مغل پو رہ اورجو ہر ٹا ؤ ن سے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔