تحصیل ثمرباغ میں اسی ماہ جدید سہولیات سے آراستہ الرحمن جنرل ہسپتال کا افتتاح

  تحصیل ثمرباغ میں اسی ماہ جدید سہولیات سے آراستہ الرحمن جنرل ہسپتال کا ...

  



جندول(نمائندہ پاکستان) تحصیل ثمرباغ میں اسی ماہ جدید سہولیات سے آراستہ الرحمن جنرل ہسپتال کا افتتاح کیا جائے گا، اب مریضوں کو پشاور جانے کی ضرورت نہیں۔ ان خیالات کا اظہار خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور کے ڈیمانسٹریٹر شاکر اللہ روغانی نے میڈیاں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ الرحمن جنرل ہسپتال اپنی نوعیت کا پہلا ہسپتال ہوگا جہاں جدید آلات سے جدید طریقہ کار کے مطابق مریضوں کا علاج ہوگا۔ اس کے علاوہ بچوں کے نگہداشت، قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں کی حفاظت،ڈیلیوری سمیت دیگر امراض کا علاج معالجہ کیا جائے گا۔ رفیع الحق کا کہنا تھا کہ منصوبہ پر انتہائی نیک نیتی کیساتھ کام جاری ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ الرحمن جنرل ہسپتال میں فری میڈیکل کیمپ بھی منعقد کراینگے جس کیلئے دور دراز سے قابل ڈاکٹروں کو طلب کیا جائے گا جس میں غریب مریضوں کو مفت ادویات علاج معالجہ اور طبعی مشورے دیئے جاینگے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے مریضوں کو علاج معالجہ سمیت حفضان صحت کے اصولوں کی تربیت دینا بے حدضروری ہے اس لئے کہ زیادہ تر بیماریاں انسان کے اپنے عدم تحفظ کی وجہ سے پھیل جاتی ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر