ریٹائرڈ سفیر شیر محمد خان آف لوند خوڑ سپرد خاک

    ریٹائرڈ سفیر شیر محمد خان آف لوند خوڑ سپرد خاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شیرگڑھ(نامہ نگار)سینئر ڈپلومیٹ،ریٹائرڈ ایمبیسیڈر شیرمحمد خان آف لوند خوڑ(مردان) وفات پاگئے جنہیں منگل کے روز ابائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا جنازے میں علاقے کے معززین،سیاسی و سماجی شخصیات اور سینئر بیوروکریٹس نے کثیر تعداد میں شرکت کی مرحوم کا رسم قل کل بروز جمعرات حجرہ شیر محمد خان گل میرہ لوند خوڑ میں ادا کی جائیگی مرحوم تحریک پاکستان کے نامور شخصیت خان غلام محمد خان آف لوند خوڑ کے فرزند تھے جبکہ کمانڈر آصف خان(مرحوم)،عارف خان(وائس پریذیڈنٹ ویزہ امریکہ)عمران خان(ٹیکنالوجسٹ) کے والد بزرگوار شوکت علی خان لوند خوڑ،زبیر محمد خان لوند خوڑ،پروفیسر اسرار محمد خان کے بھائی جبکہ مسلم لیگ(ن) خیبر پختونخواہ کے سینئر نائب صدر نسیم محمد خان لوند خوڑ،ندیم محمد خان کے چچا تھے