تحصیل،شوال بلڈنگ کے مسئلہ پر مشران کی کمشنر سے ملاقات

    تحصیل،شوال بلڈنگ کے مسئلہ پر مشران کی کمشنر سے ملاقات

  



ٹانک(نمائندہ خصوصی)تحصیل شوال بلڈنگ کی تعمیر کے مسئلہ پر محسود عبدالائی اور بی بی زئی قبائل کے مشران کی کمشنر ڈیرہ ڈویژن جاوید مروت سے ملاقات، محسود قبائل کا تحصیل بلڈنگ زیادہ آبادی والے علاقہ میں تعمیر کرنے کا مطالبہ کمشنر ڈیرہ ڈویژن جاوید مروت کی جانب سے جرگہ مشران کو مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی۔تفصیلات کے مطابق عبدالائی اور بی بی زئی محسود قبائل کا شوال تحصیل بلڈنگ کے معاملہ پر جرگہ مشران نے منگل کے روز کمشنر ڈیرہ ڈویژن جاوید مروت سے ملاقات کی جرگہ میں ملک اے ڈی محسود، ملک صلاح الدین، ملک سید رسول،ملک شیر غان اورملک گل کرم سمیت دونوں قبائل سے تعلق رکھنے والے سرکردہ قبائلی عمائدین موجود تھے جرگہ مشران نے کمشنر ڈیرہ ڈویژن کو تحصیل شوال بلڈنگ مسئلہ پر اپنے تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بعض عناصر اپنے اثر ورسوخ کو استعمال میں لاکر مذکورہ بلڈنگ کو دورافتادہ اور غیر موضوع علاقہ میں تعمیر کرانا چاہتے ہیں جس کی وجہ سے 90فیصد آبادی براہ راست متاثرہ ہونے کا اندیشہ ہے انہوں نے کمشنر ڈیرہ ڈویژن کو بتایا کہ حکومت ایسے غیر دانشمندانہ اقدام سے گریز کرے کیونکہ حکومت کے اس اقدام سے قبائل میں دشمنیاں جنم لیں گی جس پر کمشنر ڈیرہ ڈویژن نے جرگہ مشران کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ انکے تحفظات کو دور کرکے اس ضمن میں حکومتی سطح پر کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو علاقہ کا دورہ کرکے آباد ی اور علاقہ کے دیگر خدوخال کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلہ کرے گی جسکے بعد مذکورہ بلڈنگ کی تعمیر کو حتمی شکل دی جائیگی کمشنر ڈیرہ ڈویژن کا کہنا تھا کہ حکومت فرد واحد کی بجائے اجتماعی کاموں کو ترجیحی دے گی جس پر وفد میں شامل شرکاء نے کمشنر ڈیرہ ڈویژن کا شکریہ ادا کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر