لائیو سٹاک سیکٹر میں سرمایہ کاری کی بڑی گنجائش موجود ہے، اسلم اقبال

  لائیو سٹاک سیکٹر میں سرمایہ کاری کی بڑی گنجائش موجود ہے، اسلم اقبال

  



لاہور(فلم رپورٹر،لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے دفتر میں اجلاس قصور ریجن میں عالمی معیار کے مطابق بیماریوں سے پاک زون بنانے اور لائیو سٹاک سیکٹر میں سرمایہ کاری کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔ کیب روب کمپنی(Cabrob Company) کے حکام، لائیو سٹاک سیکٹر کے عالمی ماہرین،سی ای او پنجاب سرمایہ کاری بورڈ اور متعلقہ حکام کی اجلاس میں شرکت۔ کیب روب کمیٹی کا لائیو سٹاک کے شعبے میں سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی۔ پنجاب کے مختلف شعبوں میں نئی سرمایہ کاری لانا ہماری حکمت عملی ہے۔میاں اسلم اقبال نے کہا کہ صوبے میں سازگار ماحول اور سرمایہ کاردوست پالیسیوں کے باعث سرمایہ کار پنجاب کا رخ کررہے ہیں۔ ملکی وغیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولتیں ایک چھت تلے دے رہے ہیں۔وزیر صنعت وتجار ت نے کہا کہ غربت اور بے روزگاری کے مسائل میں کمی لانے کے حوالے سے لائیو سٹاک سیکٹر بڑی اہمیت کا حامل ہے۔کیب روب کمپنی کی لائیو سٹاک سیکٹر میں سرمایہ کاری کا خیرمقدم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ لائیو سٹاک سیکٹر میں سرمایہ کاری کی بڑی گنجائش موجود ہے، مویشی پال کاشتکاروں کو ہر ممکن سہولتیں دے رہے ہیں۔ قصور ریجن میں بیماریوں سے پاک زون بننے سے مقامی زراعت اور لائیو سٹاک سیکٹر کو فروغ ملے گا۔میاں اسلم اقبال نے کہا کہ برآمدات کے بڑھنے سے ملک کو کثیر زرمبادلہ بھی حاصل ہو گا۔ اس اہم منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے ہمیں تیزی سے اقدامات کرناہوں گے۔ 

میاں اسلم اقبال

مزید : صفحہ آخر