ڈیرہ،ٹریفک حادثہ میں 2 خواتین 1 مرد زخمی
ڈیرہ اسما عیل خان(بیورورپورٹ)ڈیرہ اسماعیل خان بھکر روڈ پر چنگ چی رکشہ کو حادثہ، دو خواتین سمیت تین افراد زخمی، ریسکیو 1122میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد مہیا کر کے ہسپتال منتقل کردیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام ڈیرہ بھکر روڈ پر چنگ چی رکشہ بے قابو ہوکر سڑک کنارے الٹ گیا۔ حادثے میں دو خواتین سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔حادثہ کی اطلاع پر ریسکیو1122کی میڈیکل ٹیم نے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہمی کے بعد ہسپتال منتقل کردیا۔