حج 2020ء میں روڈ ٹومکہ لاہور، کراچی، پشاور سے بھی شروع کریں گے: پیر نور الحق قادری 

    حج 2020ء میں روڈ ٹومکہ لاہور، کراچی، پشاور سے بھی شروع کریں گے: پیر نور الحق ...

  



لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)حج2019ء میں اسلام آباد سے روڈ ٹو مکہ پروگرام کامیاب رہا،حج2020ء میں روڑ ٹو مکہ لاہور،کراچی،پشاور سے بھی شروع کریں گے،کوئٹہ سے براہ راست فلائٹس کا آغاز کیا،ایک لاکھ 12ہزار حجاج کو مدینہ مرکزیہ میں رہائش دی،حج کوٹہ ایک لاکھ74ہزار سے بڑھا کر دو لاکھ کروایا،حج2019ء کو وزیر اعظم عمران خان نے خود مانیٹر کیا،حج پالیسی 2020ء کی تیاریوں میں ملک بھر سے آنے والی تجاویز کو شامل کریں گے،دھرنے کے قائدین سے کوئی ڈیڈ لاک نہیں ہے،میاں نواز شریف کی صحت کیلئے دئعا گو ہیں،حج2020ء کو بھی مثالی بنائیں گے،حج کو سیاحت کا سفر نہ سمجھا جائے،حج،مشقت کا نام ہے،امتحان کا نام ہے،گزشتہ سالوں کی نسبت بہت زیادہ آسانیاں پیدا ہو گئی ہیں،اہل تشیع کی سفارشات بھی زیر غور لائیں گے،ڈائریکٹر حج لاہورریحان عباس کھوکھر کے انتظامات مثالی تھے، دیگر صوبوں کے حاجی کیمپوں کو بھی گائیڈ کریں ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے لاہور میں ہونے والی مشاورتی حج ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ حج میں جتنی سہولیات دی جائیں کم ہیں،حاجی اللہ کو راضی کرنے کی بجائے لڈنگ میں وائی فائی نہ ہونے کی شکایت کرتے ہیں،شیطانوں کے ساتھ سیلفیاں بنا کر شیئر کرتے ہیں،حج کے فلسفہ کو سمجھنے کی ضرورت ہے،وزیر اعظم نے حج2020ء کو بھی مثالی بنانے کے احکامات جاری کیے ہیں،چیئرمین ہوپ شاہد رفیق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری سکیم کی طرح پرائیویٹ سکیم کی حج پالیسی بھی3سال کے لیے بنائی جائے تا کہ پرائیویٹ سکیم کے حج آرگنائزر 3سال کے لیے عمارتیں حاصل کر سکیں،ائیر لاینز کی مانپلی ختم کرنے کے لیے اوپن سکائی پالیسی بنائی جائے،ائیر لائنز کو 45کلو وزن لانے کا پابند کیا جائے،منظم کو ملٹی پل ویزہ 6ماہ کا دیا جائے،پرائیویٹ حج سکیم کی دوران حج مانیٹرنگ کی جائے،آڈٹ نہ کیا جائے،ہوپ کے نمائندوں کو حج پالیسی 2020ء کی مشاورتی کمیٹی کا حصہ بنایا جائے،سرکاری اور پرائیویٹ سکیم کا کوٹہ برابر کیا جائے،5فیصد بنک گارنٹی کی بجائے پرائیویٹ سکیم کا جمع شدہ HCFفنڈ ایک ارب روپے کا ہے اس کو گارنٹی تصور کیا جائے،دوسری دفعہ حج کرنے والوں پر 2000 ریال کی شرط ختم کی جائے،590کمپنیوں کوبلا وجہ جاری کیے گئے نوٹسز واپس لیے جائیں،ایڈیشنل سیکرٹری وزارت مذہبی امور داؤد محمد بریچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی اور پشاور کے بعد لاہور میں ورکشاپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے تجاویز کی روشنی میں حج پالیسی 2020ء ترتیب دیں گے،ہوپ کے نمائندوں سے ہماری 3گھنٹے مشاورت ہوئی ہے،شاہد رفیق صاحب کی تجاویز بھی نوٹ کر لی ہیں،کوٹہ کی جلدی تقسیم،ای حج،رقوم کی ادائیگی،ائر لائنز سے وزن بڑھانے کی سفارشات سب نوٹ کر لی گئی ہیں،منٰی،عرفات کی مشکلات بھی حل کریں گے،کھانے کی شکایات بھی دور کریں گے،علامہ محمد حسین اکبر نے اہل تشیع کے مسائل بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہماری خواتین کو محرم کے بغیر سفر کی اجازت دی جائے،ڈائریکٹر حج لاہور ریحان عباس کھوکھر نے حج2019ء کے انتظامات کی تفصیل رکھی،خضر حیات گوندل نے حاجیوں کی ٹڑیننگ بڑھانے کی درخواست کی،ایک فلائٹ کے افراد کو ایک ہوٹل بھی رکھنے کے ساتھ ساتھ حج2020ء بھی سستا کانے کا مطالبہ کیا،حج آپریشن شکایات کے لیے شکایات بکس رکھا جائے،موبائل سم کا مسئلہ حل کیا جائے،حاجی عتیق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منٰی،عرفات میں پانی کا مسئلہ رہا،کھانا نہیں ملا،کوآرڈینیشن کا فقدان رہا،اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سیدمجیب اکبر شاہ نے انجام دئیے،آخر میں حج2019ء میں نمایاں خدمات دینے والوں کو خصوصی شیلڈیں وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے اپنے ہاتھوں سے دیں۔ 

پیر نور الحق قادری 

مزید : صفحہ آخر