مشاورتی حج ورکشاپ بد نظمی کا شکار

  مشاورتی حج ورکشاپ بد نظمی کا شکار

  



لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)لاہور میں ہونے والی مشاورتی حج ورکشاپ اس وقت بد نظمی کا شکار نظر آئی جب مہمان خصوصی وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری ہال کے دروازے پر پہنچ گئے تو دروازہ بند تھا انہیں 5منٹ باہر رکنا پڑا،وفاقی وزیر اندر داخل ہوئے تو سینئر صحافیوں اور فوٹو گرافر ز کو اندر آنے سے روک کر دروازہ پھر بند کر دیا گیاجس پر ہال میں موجود صحافیوں نے وفاقی وزیر کو توجہ دلائی،وفاقی وزیر نے صحافیوں سے معذرت کی اور ڈائریکٹر حج ریحان عباس کھوکھر کو فوری دروازہ کھلولنے کا کہا،صحافی برادری کو تقریب میں بلایا گیا تھا مگر ان کی رہنمائی اور استقبال کے لیے کوئی موجود نہ تھا،صحافیوں کے لیے چائے کا بھی انتظام نہیں تھا۔ 

 بد نظمی

چیئرمین ہوپ وحید اقبال بٹ نے مرکزی ایگز

مزید : صفحہ آخر