پاک بحریہ کے جہاز معاون اور اصلت کا مراکش کا خیر سگالی دورہ، شاندار استقبال 

    پاک بحریہ کے جہاز معاون اور اصلت کا مراکش کا خیر سگالی دورہ، شاندار ...

  



 اسلام آباد (این این آئی)پاک بحریہ کے جہاز معاون اور اصلت نے مراکش کا خیر سگالی دورہ کیا جہاں کا مراکش کی بحریہ نے پرتپاک خیرمقدم کیا۔مراکش میں پاکستانی سفیر حامد اصغر خان نے بھی پاک بحریہ کے جہازوں کا استقبال کیا،دفاعی اتاشی بریگیڈیئر شہزاد افتخار بھٹی بھی استقبالیہ تقریب میں موجود تھے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے جہازوں کا عملہ، دوطرفہ پیشہ وارانہ اجلاسوں میں شرکت کریگا،نیول افسران، مراکش کی بحریہ کے افسران سے ملاقاتیں کریں گے،پاک، مراکش بحری افواج 14 نومبر کو مشترکہ مشقوں میں حصہ لیں گی،دونوں ممالک کے مابین مشترکہ مشقیں بحر اوقیانوس میں ہوں گی۔

 معاون اور اصلت

مزید : صفحہ آخر