حلقہ کے عوام کی خدمت اولین ترجیح ہے،فضل الہیٰ خان

حلقہ کے عوام کی خدمت اولین ترجیح ہے،فضل الہیٰ خان

  



پشاور(سٹی رپورٹر)پی کے 79 سے منتخب ممبر صوبائی اسمبلی حاجی فضل الٰہی خان نے کہا ہے کہ اپنے حلقے کے عوام کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اور پی کے 79 میں گیس کے مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جی ایم سوئی گیس تاج علی خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کے دوران کیا۔ حاجی فضل الٰہی نے جی ایم سے گیسش کے کم پریشر اور کگہ ولہ‘ بازیدخیل‘ گڑھی موسم سمیت پی کے 79 کے دیگر علاقوں میں گیس کے نئے پائپ لائن ڈالنے اور گیس لوڈشیڈنگ پر بات کی۔ جی ایم سوئی گیس نے گیس کے کم پریشرز کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کرنے اور نئے پائپ ڈالنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ صبح اور شام کے اوقات میں بالکل گیس لوڈشیڈنگ نہیں کی جائیگی اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی کوشش کرینگے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر