پشاور، کنٹونمنٹ ایگز یکٹوآفسیر کا صدر روڈ کودوطرفہ ٹریفک کیلئے کھولنے کا حکم

پشاور، کنٹونمنٹ ایگز یکٹوآفسیر کا صدر روڈ کودوطرفہ ٹریفک کیلئے کھولنے کا ...

  



پشاور(سٹی رپورٹر)پشاور چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد عاطف حلیم اور سینئر نائب صدر حاجی طلاء محمد نے کینٹ تاجران کے ہمراہ کنٹونمنٹ ایگزیکٹیو افیسر رانا خاور اور اسٹیشن کمانڈر بریگیڈئیر شفیق سے ملاقات کی، ملاقات میں مرکزی تنظیم تاجران خیبر پختونخوا کے چیرمین شوکت علی خان، صدر شرافت علی مبارک،تاجر اتحاد کینٹ کے چیرمین مجیب رحمٰن،نثار خان،الطاف بیگ،سرحد چیمبر کے ایگزیکٹو ممبر خواجہ غلام بلال،محمد سعید،تنویر شہزاد،عابد حسین،ثمر گل،عالمزیب خان،سہیل روف حاجی گل نبی بھی موجود تھے ملاقات میں کینٹ تاجران کے دیرینہ مسئلہ کو خوش اسلوبی سے حل کرلیا گیا کنٹونمنٹ ایگزیکٹیو افیسر رانا خاورنیصدر بازار کو طرفہ ٹریفک کیلئے کھولنے کا حکم دیا جبکہ کینٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے تاجروں کو اعزازی شیلڈز بھی دینے کا اعلان کیا جس پر پشاور چیمبر کیسینئر نائب صدر حاجی طلاء محمد نے کنٹونمنٹ بورڈ کے کردار کو سراہا، اس موقع پر پشاور چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد عاطف حلیم نے کنٹونمنٹ ایگزیکٹیو افیسر رانا خاورکا خصوصی شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ آئندہ جو بھی فیصلہ کرے گا اس میں تاجروں کی حقیقی قیادت کو اعتماد میں لیں گے تاکہ آئندہ کسی قسم کی غلط فہمی پیدا نہ ہو، ملاقات کے آخر میں پشاور چیمبر کی جانب سے کنٹونمنٹ ایگزیکٹیو افیسر رانا خاور اور اسٹیشن کمانڈر بریگیڈئیر شفیق کو اعزازی شیلڈز بھی دی گئی

مزید : پشاورصفحہ آخر