ہوپ ایگزیکٹو ممبر ان کے ملک گیر انتخابات عین وقت پر رکوا دئیے گئے

     ہوپ ایگزیکٹو ممبر ان کے ملک گیر انتخابات عین وقت پر رکوا دئیے گئے

  



لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)شکست کا خوف یا ٹکٹ نہ ملنے کا غم،لاہور کے ایک حج آرگنائزر نے12نومبر کو ہونے والے ہوپ ایگزیکٹو ممبر ان کے ملک گیر انتخابات عین وقت پر رکوا دئیے،ڈی جی ٹی او سے حکم امتناعی حاصل کر لیا،کراچی،اسلام آباد،لاہور میں انتخابات ہونے جا رہے تھے، بلوچستان، کے پی کے/فاٹا بلا مقابلہ ایگزیکٹو ممبران منتخب کر چکے ہیں، ستمبر میں طے شدہ انتخاب پہلے ہی دو ماہ کی تاخیر کی وجہ سے نومبر میں ہونے جا رہے تھے اب وہ بھی رُک گئے ہیں،کراچی،اسلام آباد،لاہور کے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواران اور ان کے سپورٹرز نے حکم امتناعی کے ذریعے الیکشن کا انعقاد روکے جانے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ٹریڈ دشمنی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ مفاد پرست ٹولے کی وجہ سے ہوپ پہلے ہی خلفشار کا شکار ہے اور ٹریڈ کو سخت نقصان ہو رہا ہے،ان کا کہنا ہے کہ کب تک روکیں گے ایک دن تو الیکشن تو کروانا ہی پڑے گا۔

انتخابات

مزید : صفحہ آخر