وزیر اعلیٰ پنجاب کاخلق خداکےساتھ  صلہ رحمی و حسن سلوک کی ضرورت  و اہمیت کے عالمی دن پر پیغام

وزیر اعلیٰ پنجاب کاخلق خداکےساتھ  صلہ رحمی و حسن سلوک کی ضرورت  و اہمیت کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app



لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے خلق خداکے ساتھ صلہ رحمی و حسن سلوک کی ضرورت و اہمیت کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن منانے کا مقصد خلق خدا کی بھلائی کی سرگرمیوں کے بارے میں شعور کو عام کرناہے کیونکہ دکھی انسانیت سے محبت، صلہ رحمی و حسن سلوک انسانیت کی اعلیٰ اقدار اور دین اسلام کا بنیادی درس ہے لہٰذا دکھی انسانیت سے صلہ رحمی و حسن سلوک سے پیش آنا ہم سب کا مذہبی ، اخلاقی اور سماجی فریضہ ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صلہ رحمی اور حسن سلوک معاشرے میں محبت اور بھائی چارے کو فروغ دینے کا موثر ذریعہ ہے اور تحریک انصاف کی حکومت صلہ رحمی کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔غریب لوگوں کیلئے پناہ گاہ اور لنگر خانے جیسے منصوبے بنانا اسی سلسلے کی کڑی ہے۔
وزیراعلیٰ/پیغام

مزید :

صفحہ آخر -