نوازشریف سے العزیزیہ کیس میں جرمانہ بطور ضمانت لیا جائے،شیخ رشید

      نوازشریف سے العزیزیہ کیس میں جرمانہ بطور ضمانت لیا جائے،شیخ رشید

  



اسلام آباد (آئی این پی) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو مشروط طور پر طبی بنیادوں پر بیرون ملک علاج کرانے کیلئے جانے کی اجازت دی جائے اور العزیزیہ کیس میں جو جرمانہ عدالت نے کیاتھاوہ رقم بطور ضمانت لیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایک بیان میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے جبکہ العزیزیہ کیس میاں نواز شریف پر جو جرمانہ عائد کیا گیا تھا وہی رقم بطور ضمانت لینے کا فیصلہ ہوا ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں اکثریت کی رائے نے نواز شریف کو مشروط طور پر بیرون ملک علاج کیلئے جانے کے فیصلے کی حمایت کی ہے اور یہ شرط رکھی گئی ہے کہ نواز شریف فیملی بتائے گی کہ کتنے دن کا علاج کرانا ہے اور شریف فیملی کو بیرون ملک جانے کیلئے بانڈز جمع کرانے ہوں گے جبکہ اس معاملے میں اگر نواز شریف عدالت جانا چاہئیں تو انہیں کوئی نہیں روک سکتا۔

شیخ رشید

مزید : صفحہ آخر