وزیراعظم نے بیرون ملک قید پاکستانیوں کیلئے آواز اٹھائی،مراد سعید

  وزیراعظم نے بیرون ملک قید پاکستانیوں کیلئے آواز اٹھائی،مراد سعید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیرمواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پہلی تقریر میں بیرون ملک قید پاکستانیوں کے لیے آواز اٹھائی۔ منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیرنے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنی پہلی تقریر میں بیرون ملک جیلوں میں مقید پاکستانیوں کی انکی آواز اٹھائی جو عرصہ دراز سے جیلوں میں تھے، وزیراعظم عمران خان کے خصوصی کوششوں سے ایک سال میں بیرون ملک جیلوں سے 4637 پاکستانی رہاہوئے،سعودی عرب کی جیلوں سے 1594 پاکستانیوں نے رہائی پائے۔
مراد سعید

مزید :

صفحہ آخر -