عمران خان جھوٹے مقدمات میں قید رہنماؤں کی ذمہ داری اٹھائیں،چانڈیو

عمران خان جھوٹے مقدمات میں قید رہنماؤں کی ذمہ داری اٹھائیں،چانڈیو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (آئی این پی) پیپلزپارٹی کے سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت آصف زرداری کوعلاج سے محروم رکھ کرانتقام لے رہی ہے،عمران خان جھوٹے مقدمات میں قید سیاسی قائدین کی ذمے داری بھی اٹھائیں۔ مرکزی ترجمان پاکستان پیپلزپارٹی اور سینیٹرمولابخش چانڈیو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت آصف زرداری کوعلاج سے محروم رکھ کرانتقام لے رہی ہے،عدالت کافیصلہ اپنی جگہ ہے،عدالتی فیصلے پرکوئی تبصرہ نہیں کریں گے،معاملہ رویے کا ہے، حکومت اپنی ذمہ داری پو ری کرنے سے انکاری ہے،عمران خان جھوٹے مقدمات میں قید سیاسی قائدین کی ذمے داری بھی اٹھائیں، عدالتیں بھی کہہ چکیں،حکومت کام کے بجائے عدلیہ کاکندھا استعمال کرناچاہتی ہے،حکمران مفاہمت چھوڑکرتصادم اختیاراورملک کانقصان کررہے ہیں۔
ذمہ داری اٹھائیں

مزید :

صفحہ آخر -