وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے حکام کا ملائیشیا میں والوو آفس کا دورہ
لاہور(پ ر)وزارت سائنس و ٹیکنالوجی حکومت پاکستان کے جوائنٹ سیکریٹری ڈاکٹر طارق مسعود نے حال ہی میں کوالالمپور، ملائیشیا میں ٹیلی نار گروپ کے ذیلی مالیاتی ٹیکنالوجی ادارے Valyou کے دفتر کا دورہ کیا۔ انہیں ملائیشیا اور پاکستان میں صارفین میں ترسیلات زر کو فروغ دینے کے لئے ایزی پیسہ اور Valyou کے مابین شراکت داری کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ دورہ کے دوران ڈاکٹر طارق مسعود کو ایزی پیسہ موبائل والٹ کے ذریعے رئیل ٹائم ریمی ٹینس ٹرانزیکشنز میں کی جانے والی کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ ایزی پیسہ اور Valyou نے نئے شراکت داروں کے ساتھ ترسیلات کے لئے محفوظ، فوری اور قانونی چینلز کو فروغ دینے کے لئے شراکت داری کی ہے۔ اس سے رقم وصول کرنے والوں، بھیجنے والوں اور دونوں اطراف کے دیگر ریٹیل چینلز کے لئے مراعات فراہم کر کے ان کی کوششوں کو مزید تقویت ملے گی۔ بعد ازاں انہوں نے کوالالمپور میں Valyou کے کیش ان کیش آؤٹ مرچنٹس کا دورہ کیا اور Valyou اور ایزی پیسہ موبائل والٹس کے مابین ہونے والی ٹرانزیکشنز کا عملی مظاہرہ دیکھا۔
ڈاکٹر طارق مسعود نے خاص طور پر ملائیشیا اور پاکستان کے مابین بین الاقوامی ترسیلات کے لئے رسمی چینل کی فراہمی کے حوالے سے ایزی پیسہ اور Valyou کے مابین شراکت داری کو سراہا۔ انہوں نے اس اقدام سے متعلق پاکستان میں متعلقہ محکمہ کی جانب سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔
چیف اسٹریٹجی اینڈ ٹرانسفارمیشن آفیسر جہانزیب خان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایزی پیسہ ان لاکھوں پاکستانیوں جن کے پاس روائتی بینکنگ چینلز تک رسائی نہیں ہے، کو آسان اور سستے مالی ادائیگی کے حل فراہم کر کے پاکستان میں مالیاتی منظر نامے میں انقلاب برپا کر رہا ہے۔ ایزی پیسہ ایپلی کیشن کے ذریعے صارفین کو طویل اور تکلیف دہ عمل کے بغیر پاکستان اور ملائیشیا کے مابین فوری اور محفوظ ترسیلات زر کے لین دین کیلئے آسان ذریعہ تک رسائی حاصل ہوئی ہے۔
سال کے شروع میں پاکستان کی پہلی بلاک چین ٹیکنالوجی پر مبنی کراس بارڈر ریمی ٹینس سروس کا آغاز ہوا جسے ملائیشیا کی Valyou کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے ایزی پیسہ کی جانب سے متعارف کرایا گیا۔ بلاک چین ٹیکنالوجی اور دنیا کے ممتاز آن لائن پے منٹ پلیٹ فارم علی پے کی جانب سے تیار کردہ اس سروس سے ملائیشیا میں پاکستانی باشندے Valyou۔ ٹیلی نارکی ریمی ٹینس سروس پروائیڈر کو استعمال کرتے ہوئے فوری اور محفوظ طریقے سے رقم گھر بھیج سکتے ہیں۔
ٹیلی نار نے مئی 2016ء میں ملائیشیا کی منی سروسز بزنس پرابھو منی ٹرانسفر SdnBhd حاصل کی تھی۔ بعد ازاں اس کمپنی کو Valyou کا نام دیا گیا اور اس نے ملائیشیا میں صارفین کے لئے آسان مالیاتی خدمات کے حل پیش کرنے کیلئے موبائل والٹ متعارف کرایا۔ Valyou موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے قابل رسائی ہے جو صارفین کو مختلف قسم کے لین دینے کے لئے ای منی سروسز سے فائدہ اٹھانے کے قابل بناتا ہے۔
اختتام
پریس رابطہ
سبول نقوی