رئیل5 کی دراز پر زبردست  رعایتی فروخت جاری 

  رئیل5 کی دراز پر زبردست  رعایتی فروخت جاری 

  



لاہور(پ ر) realme،پاکستانی مارکیٹ میں،گزشتہ برس متعارف کرایا گیا تھا اور اْس وقت سے اِس کی بلندی کی جانب جاتی ہوئی ٹریجیکٹری حیرت انگیز ثابت ہوئی ہے۔جارحانہ  اپروچ رکھنے والے realmeنے باکفایت اسمارٹ فونز سے لے کر مڈ رینج تک کے اسمارٹ فونز متعارف کرائے ہیں جو پرکشش خصوصیات کے حامل ہیں۔ پاورفل ہارڈوئیر والے اسمارٹ فونز کی سیلز کے ذریعے realme نے نہ صرف خود اپنا نام بنایا ہے بلکہ ایسی قیمتوں پر متعارف کرایا ہے جو اِسے مسابقتی برانڈز پر برتر ی دلاتی ہیں۔ کمپنی نے حال ہی میں realme 5سیریز اور فلیگ شپ realme XT  متعارف کرائے ہیں جنہوں نے انڈسٹری میں تہلکہ مچا دیا ہے۔اس سال 11.11  daraz کی سیلز کے بڑے موقع پر realme نے اپنے سب سے زیادہ فروخت ہونے والے بجٹ ہیرو اسمارٹ فون realme 5 پر شاندار رعایت کا اعلان کیاہے۔مؤرخہ 11نومبر سے مورخہ 15 نومبر، 2019 ء تک realme 5کے 64GB 3+کے variant کی قیمت 23,299 روپے رہے گی۔realme کے  ایسے مداح جو مزید عایت کے خواہشمندہوں، وہ بالکل نیاrealme 5  3+64GB حبیب بینک کار ڈ کے ذریعے 19,799 روپے کی غیر معمولی کم قیمت پر بھی خرید سکتے ہیں، تاہم اِن دونوں پیشکشوں سے خصوصی طور پر صرف daraz.pk پر فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔

کمپنی کی انتہائی پریمیم X سیریز کی ڈیوائس بھی daraz.pk پر آئن لائن دستیاب ہے جس کی حیرت انگیز قیمت صرف 54,999 روپے ہے۔realme XT کمپنی کا پہلا فون ہے جو 64میگاپکسل والے ریئر کیمرے کے ساتھ دستیاب ہے اور اِس میں سام سنگ کا ISOCELL GW1  سینسر استعمال کیا گیا ہے۔اِس ڈیوائس کو بھی بہت 

مقبولیت حاصل ہوئی تھی اور اپنی آمد کے محض دو دنوں میں اس کا اسٹاک ختم ہو گیا تھا۔

مزید : کامرس