گھرکی ہسپتال میں دوسری انٹرنیشنل 5روزہ ورکشاپ کا انعقاد 

 گھرکی ہسپتال میں دوسری انٹرنیشنل 5روزہ ورکشاپ کا انعقاد 

  



گھرکی ٹرسٹ ٹیچنگ ہسپتال میں پیروں اور ٹخنوں کی تکالیف، اسباب اور علاج کے سلسلہ میں دوسری انٹر نیشنل پانچ روزہ  ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا۔ ورکشاپ میں پروفیسر ڈاکٹر عامر عزیزچئیرمین گھرکی ٹرسٹ ٹیچنگ ہسپتال، ڈاکٹرمارک میرسن امریکہ، ڈاکٹرہارون منن برطانیہ، ڈاکٹرمنگزہو یانگ چین، ڈاکٹرکینتھ مروچک امریکہ، ڈاکٹر ولیریا ارجنٹائنا،پروفیسر ڈاکٹر نعیم،ڈاکٹر تشفین احمد، ڈاکٹر رضوان ہارون الرشید،پروفیسر ڈاکٹر شہزاد،ڈاکٹر عبداللہ شاہ،پروفیسر رضوان اکرم،پروفیسر ڈاکٹراعجاز احمد، پروفیسر عتیق الزمان، ڈاکٹر خرم اعجازمیڈیکل ڈائریکٹر گھرکی ہسپتال سمیت لاہور کے دیگرہسپتالوں کے ڈاکٹرز نے شرکت کی۔پروفیسر ڈاکٹر نعیم کی زیر نگرانی پانچ روزہ انٹر نیشنل ورکشا پ کے پہلے دن ڈاکٹر مارک مائرسن، پروفیسر ڈاکٹر عامر عزیز، ڈاکٹر ہارون مان پروفیسر نعیم احمد نے پیروں اور ٹخنوں کی تکالیف سے متعلق مختلف مضوعات پر لیکچرز دیئے جبکہ دوسرے دن پیروں اور ٹخنوں کی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کا چیک اپ کیا گیا۔تیسرے اور چوتھے روز ڈاکٹر مارک مائرسن، اورڈاکٹر ہارون مان نے گھرکی ہسپتال کے ڈاکٹرز کے ہمراہ پیروں اور ٹخنوں کی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کے آپریشنز بھی کیے۔ ا س موقع پر  پروفیسر ڈاکٹر عامر عزیز کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں صحت کی سہولیا ت نہ ہونے کے برابر ہیں۔ پیروں اور ٹخنوں کی سوجن ایک عام مسئلہ بن گیا ہے جس کے علاج کے لیے پاکستان میں سہولیات ناپید ہونے کے ساتھ ساتھ تربیت یافتہ ڈاکٹرز کی بھی اشدکمی محسوس کی جاتی ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر مارک مائرسن،ڈاکٹر ہارون مان اور دیگر تمام ڈاکٹرز کے بے حد شکر گزار ہیں کہ وہ پاکستان تشریف لائے جہاں انہوں نے نہ صرف مریضوں کو چیک کیا بلکہ ان کے آپیریشنز بھی کیے اور ملک بھر سے آئے ہوئے ڈاکٹر ز کو پیروں اور ٹخنوں کی مختلف بیماریوں سے متعلق لیکچرز بھی دئیے۔ ان کا کہنا تھا کہ پانچ روزہ انٹرنیشنل ورکشاپ کرانے کا مقصد دیگر ڈاکٹرز کو پیروں اور ٹخنوں کی تکالیف، اسباب اور علاج کے بارے  میں تربیت دینا تھا کہ تاکہ وہ دوسرے ہسپتالوں میں جہاں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں وہ اس ورکشاپ سے اپنی مہار ت میں بہتری لاسکیں۔ان کا مذید کہنا تھا کہ گھرکی ہسپتال ایک بین الاقوامی ٹریننگ سنٹر بن چکا ہے جس میں وہ رنگ، نسل اور مذہب سے بالا تر ہو کر ملکی و غیر ملکی ڈاکٹرو ں کو تربیت دے رہے ہیں۔ انہوں نے بتا یا کہ ان کے سنٹر میں سکھ، ہندو، عیسائی سمیت تمام مذاہب کے لوگ نہ صرف پروفیشنل ٹریننگ حاصل کر رہے ہیں بلکہ مختلف علاقوں میں اپنی خدمات بھی سر انجا م دیگ  رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ گھرکی ہسپتال میں میڈیسن، سرجر ی، گائنی سمیت تمام قسم کی سہولیات مفت فراہم کی جارہی ہیں۔ایم آرآئی، سٹی سکین، فزیوتھراپی اور جدید ترین لیب کی بھی سہولت موجود ہے۔ انہوں نے بتا یا کہ اب وہ ان تما م سہولیات کے ساتھ ساتھ کینسر کے مریضوں کے جدی ترین طریقہ علاج سائبر نائف ریڈ روبوٹک سرجری سسٹم کے منصوبے کا بھی کام تیزی سے جاری ہے جو جلد مخیر حضرات کے تعاون سے مکمل کر لیا جائے گا۔

مزید : کامرس