منہاج یونیورسٹی میں بلاک چین صنعت کے پھیلاؤ کے متعلق سیمینار

منہاج یونیورسٹی میں بلاک چین صنعت کے پھیلاؤ کے متعلق سیمینار

  



لاہور(پ ر)ڈیپارٹمنٹ آف فوڈ اینڈ نیوٹریشن منہاج یونیورسٹی لاہور اور”منہاج حلال سرٹیفکیشن“کے تعاون سے بین الاقوامی انڈسٹری میں بلاک چین صنعت کے پھیلاو کے حوالے سے منہاج یونیورسٹی لاہور میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں سی ای او ڈی جی آر اے گلوبل ایسوسی ایشن امریکہ ڈاکٹر رضوان خان، ڈائریکٹر مارکیٹنگ پاک تھائی بزنس ہاؤس کراچی غزالی اختر،ڈائریکٹر بزنس ڈویلپمنٹ منہاج حلال سرٹیفکیشن سعید عالم،ٹیکنیکل ہیڈ آف کوالٹی ابر ہیل واٹر کمپنی سعودی عرب،ہیڈ ڈیپارٹمنٹ  آف فوڈ اینڈ نیوٹریشن منہاج یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر جواد اقبال نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر رضوان خان نے کہا کہ  موجودہ دور ٹیکنالوجی کا دور ہے اور ”بلاک چین“ سافٹ ویئر کا استعمال حلال فوڈ مصنوعات میں بہت کارآمد ثابت ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلاک چین کسی بھی کاروبار میں تقسیم شدہ لیجر ٹیکنالوجی کو اسمارٹ معاہدوں کے ساتھ جوڑتا ہے۔ حلال انڈسٹری میں بلاک چین کے ذریعہ حاصل کردہ بنیادی مقاصد کوقابل اعتبار ڈیٹا سے پرکھا جا سکتا ہے جو کہ قابل اعتماد ہے۔اسی طرح حلال فوڈ انڈسٹری کے علاوہ کاسمیٹکس، دواسازی  کے لئے بھی بلاکچین ڈیٹا بیس مرکزی آپریٹر کے ساتھ محفوظ، اور قابل بھروسہ ہے۔انہوں نے کہا کہ مختلف ممالک میں حلال سپلائی چین کے سٹینڈرز کاباہمی طور پر ہم آہنگ ہونا حلال انڈسٹری اور ان کی عالمی سپلائی چین کے لئے آئندہ برسوں میں لازمی ہوگا۔ابر ہیل واٹر کمپنی، سعودی عرب کے تکنیکی سربراہ اصغر علی نے کہا کہ ، ”ہمیں آب و ہوا کے نمونے بدلنے سے بچنے کے لئے گرین پاکستان پروجیکٹس پر کام کرنا ہوگا  کیونکہ تیزی سے بدلتے ہوئے ماحولیاتی تغیرات کرہ ارض کے لئے ایک بڑا خطرہ بن سکتے ہیں۔ ہمیں اپنے ڈیٹا بیس کو بچانے کے لئے ٹیکنالوجی کااستعمال  زیادہ کرنا چاہئے کیونکہ کاغذکا زیادہ استعمال درختوں کے کٹاؤ کا سبب بنتا ہے۔ڈائریکٹر بزنس ڈویلپمنٹ منہاج حلال سرٹیفکیشن سعید عالم نے سیمینار میں شرکت کرنے والے مہمانوں کا شکریہ اداکیا۔

شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے سیمینار سے طلبہ کو دنیا بھر میں پھیلی ہوئی حلال انڈسٹری کے حوالے سے جاننے کا موقع ملتا ہے اور محققین  کے تجربات سے استفادے کا موقع ملتا ہے۔سیمینار میں مختلف شعبہ جات کے اساتذہ اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی   .

مزید : کامرس