اقتدار کا فیصلہ عوام کرتے ہیں،مولانا 4سال انتظار کریں، زاہد افضل

اقتدار کا فیصلہ عوام کرتے ہیں،مولانا 4سال انتظار کریں، زاہد افضل

  



جوہانسبرگ (فہیم شبیر سے) پاکستان تحریک انصاف جنوبی افریقہ کے کو آرڈینیٹر زاہد افضل نے کہا ہے کہ مولانا صاحب!اقتدار میں آنے اور جانے کا فیصلہ پاکستان کے عوام نے کرنا ہے لہٰذاچار سال انتظار فرمائیے۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے زاہد افضل نے کہا کہ اپوزیشن کی ضد ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے شدید خطرہ بن چکی ہے، ملک میں حالات تصادم کی طرف جا رہے ہیں،قومی اداروں پر الزام تر شی قابل مذمت ہے، جے یو آئی (ف)کے مارچ کے دوران کوئی حادثہ یا نقصان ہوا تو معاہدہ کے مطابق اسکی ذمہ دار حکومت نہیں بلکہ اپوزیشن پر ہوگی۔زاہد افضل نے کہا کہ مولانا انتشار کی سیاست سے باز رہیں،بھار ت کے جنگی جنون اور خطے کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر قوم کسی مزید امتحان کی متحمل نہیں ہوسکتی، سیاسی تصادم کسی بھی صورت ملک اور قوم کے مفاد میں نہیں۔اس لیے وقت کا تقاضہ ہے کہ بات چیت کے ذریعے ہی کوئی راستہ نکالا جائے،مولانا فضل الرحمان دور بین سے اجتماع کے شرکاء کو نہیں بلکہ ”اقتدار کی کرسی“ کو دیکھنے کی کوشش کررہے تھے جو ان کی پہنچ سے بہت دور ہے۔

مزید : علاقائی