سندھ ہائیکورٹ کا کراچی میں دودھ کی قیمت 94روپے فی کلو برقرار رکھنے کا حکم

  سندھ ہائیکورٹ کا کراچی میں دودھ کی قیمت 94روپے فی کلو برقرار رکھنے کا حکم

  



اسلا م آباد(آئی این پی) سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں دودھ کی قیمت 94روپے فی کلو برقرار رکھنے کا حکم دے دیا،عدالت نے 5دسمبر تک دودھ کی قیمت سے متعلق ایکٹ اور قانون سازی کی رپورٹ طلب کرلی۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں مقرر کردہ قیمت سے مہنگا دودھ فروخت کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ عدالت نے 94روپے لیٹر دودھ فروخت کرنے کا پابند کیا تھا لیکن اس کے باوجود شہر کے بیشتر علاقوں میں اب بھی 110روپے فی لیٹر روپے فروخت ہو رہا ہے،عدالت آل کراچی ملک ریٹیلرز ایسوسی ایشن کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے، عدالت نے 5دسمبر تک دودھ کی قیمت سے متعلق ایکٹ اور قانون سازی کی رپورٹ طلب کرلی۔مہنگے دودھ کی فروخت پر حکام کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے کارروایوں سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کروائی،رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 24اکتوبر سے اب تک 520سے زائد دودھ فروشوں کیخلاف کارروائی کی، مہنگا دودھ بیچنے پر 33لاکھ 66ہزار سے زائد کے جرمانے کیے گئے جب کہ 4افراد کو جیل بھیجا گیا ہے، ڈیری فارم ایسوسی ایشن نے موقف اپنایا کہ جس ایکٹ کے تحت دودھ کی قیمت مقرر کی جا رہی ہے وہ ختم ہوچکا ہے۔ عدالت نے کراچی میں دودھ کی قیمت 94 روپے فی کلو برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔

دودھ کی قیمت

مزید : علاقائی