فیصل آباد،جرائم میں ملوث523 اشتہاری خواتین 15 سال سے مطلوب

فیصل آباد،جرائم میں ملوث523 اشتہاری خواتین 15 سال سے مطلوب

  



فیصل آباد(کرائم رپورٹر)فیصل آباد پولیس 523 اشتہاری خواتین سمیت 16ہزار سے زائد اشتہاریوں کو گرفتار نہ کر سکی۔ باخبر ذرائع کے مطابق 16ہزار سے زائداشتہاریوں میں 523 ایسی خواتین بھی اشتہاری ہیں جو فیصل آباد پولیس کو 15سال سے مطلوب ہیں یہ اشتہاری خواتین قتل‘ ڈکیتی‘ چوری سمیت دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب ہیں جو تاحال فیصل آباد کی پولیس کی گرفت میں نہ آ سکی ہیں سب سے زیادہ اشتہاری خواتین تھانہ بٹالہ کالونی کو مطلوب ہیں۔ فیصل آباد پولیس میل اشتہاریوں سمیت خواتین اشتہاریوں کو گرفتار کرنے کے لئے کوئی بھی موثر حکمت عملی نہ بنا سکی ہے جبکہ فیصل آباد پولیس 11ہزار عدالتی مفرروں کو بھی گرفتار نہ کر سکی ہے انہی ذرائع کے مطابق اشتہاریوں کی عدم گرفتاری کے باعث فیصل آباد میں جرائم کی شرح میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

خواتین اشتہاری

مزید : علاقائی