ترقی پانے والے پولیس افسروں کے اعزاز میں تقریب

  ترقی پانے والے پولیس افسروں کے اعزاز میں تقریب

  



لاہور(کر ائم رپو رٹر)ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں انسپکٹر رینک پر ترقی پانے والے پولیس افسران کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ایس پی ہیڈ کوارٹرز سید کرار حسین نے رانا محمد خالد اور غزالہ شریف کو پروموشن بیجز لگائے۔ ڈی ایس پی لائنز فرحت عباس، ڈی ایس پی عمر کمپنی ملک اشرف، ڈی ایس پی جوڈیشل ونگ سرفراز خان، ڈی ایس پی اینٹی رائٹ فورس رانا محمد اسلم، آر سی سی محمد شاہد سمیت دیگر افسران اس موقع پرموجود تھے۔انسپکٹررانا محمد خالد پولیس لائنز میں بطور انچارج بلڈنگ جبکہ انسپکٹرغزالہ شریف انچارج لٹریری سوسائٹی فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ایس پی ہیڈ کوارٹرز سید کرار حسین نے دونوں پولیس افسران کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے پرمبارک باد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ایس پی ہیڈکوارٹرز سید کرار حسین نے اس موقع پر کہا کہ رانا محمد خالد اور غزالہ شریف کا شمار باکردار اور فرض شناس افسران میں ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ امید کرتا ہوں کہ دونوں افسران آئندہ بھی ایمانداری اور پیشہ ورانہ انداز سے اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں گے۔

مزید : علاقائی