ڈالر 5پیسے مہنگا، سٹاک مارکیٹ میں مندی، 173کمپنیوں کے حصص میں کمی

    ڈالر 5پیسے مہنگا، سٹاک مارکیٹ میں مندی، 173کمپنیوں کے حصص میں کمی

  



کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کئی روز سے جاری تیزی کا تسلسل ٹوٹ گیا،کاروباری ہفتے کے دوسرے روزمنگل کواتارچڑھاؤ کے بعد محدود پیمانے پرمندی ریکارڈ کی گئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 36800کی حدسے گرگیا،مندی کے باوجود سرمایہ کاری مالیت میں 12ارب56کروڑ روپے سے زائد کااضافہ،کاروباری حجم گزشتہ روزکی نسبت 3.22 فیصد زائد جبکہ51.18فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای 100 انڈیکس37.54پوائنٹس کمی سے36765.56پوائنٹس پر بندہوا۔منگل کومجموعی طورپر381کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے195کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،173کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ13کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 12ارب56کروڑ44لاکھ32ہزار889روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر70کھرب74ارب84 کروڑ 44لاکھ66ہزار847روپے ہوگئی۔ادھر انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں مزید5پیسے کا اضافہ ہونے سے ڈالر کی قیمت خرید155.50روپے جبکہ قیمت فروخت155.60روپے ہوگئی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں استحکام رہا۔دوسری طرف عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 12ڈالرکی کمی سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 500روپے اور10گرام سونے کی قیمت میں 428روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی نئی قیمت86200روپے جبکہ دس گرام سونے کی نئی قیمت73903روپے ہوگئی۔

سٹاک مارکیٹ

مزید : علاقائی