سٹی ٹریفک پولیس کے زیر اہتمام ٹرانسپورٹرز کیلئے سموگ آگاہی سیمینار

سٹی ٹریفک پولیس کے زیر اہتمام ٹرانسپورٹرز کیلئے سموگ آگاہی سیمینار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم رپو رٹر)سٹی ٹریفک پولیس کے زیر اہتمام ملی رکشہ یونین اور بند روڈ ٹرانسپورٹرز کیلئے سموگ آگاہی ار کا انعقاد کیا گیا،سمینار میں سی ٹی او لاہور،ملی رکشہ یونین کے صدرایس ڈی ثاقب،راناشمشاد اور دیگر ٹرانسپورٹ عہداران سمیت ڈرائیورز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔سمینار سے خطاب کرتے ہوئے سی ٹی او لاہور کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک نے کہاکہ ہاتھ سے روزی کمانے والا اللہ کا دوست ہے اور آپ سب ہاتھ سے روزی کماتے ہیں، ہم آپ کی دل سے عزت کرتے ہیں، رکشہ ڈرائیورز کرپشن کی نشاندہی کریں، کارروائی ہم کریں گے، کسی کو چالان کا کوئی ٹارگٹ نہیں دیا گیا، چالان صرف قوانین کی خلاف ورزی پر کیا جاتا ہے،رکشہ ڈرائیورز قوانین کا احترام کریں، ہم آپ کا احترام کریں گے،آپ کے تمام جائز مسائل کے حل کیلئے ہم تیار ہیں،ڈرائیورز اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو ذہین میں رکھ کر ڈرائیونگ کریں،بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانا شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے،ڈرائیوز کو لائسنس کے حصول میں مکمل یقین دہانی کروائی،ان کا مزید کہنا ہے کہ رکشہ یونینز کے مسائل کے حل کیلئے کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئی ہیں، ہم رکشہ یونینز کے ساتھ مل کر چلنا چاہتے ہیں،کسی کو بلیک میل نہیں ہونے دیں گے،ڈرائیورز کو پابند کریں کہ وہ اسٹینڈز کے علاوہ کہیں گاڑی پارک، سواری نہ بٹھائیں، انہوں نے کہاکہ گاڑیوں سے نکلنے والا مضر صحت دھواں سموگ کی بڑی وجہ ہے،احتیاطی تدابیر اپنانے سے سموگ کے خطرات سے بچا جا سکتا ہے،آگاہی دینے سے سموگ کے اثرات کم ہونگے،ماحولیاتی آلودگی اور فضائی آلودگی سے پاک آب و ہو صحت مند معاشرے کی ضامن ہے۔

مزید :

علاقائی -