احد چیمہ کی جانب سے دائر 3 درخواستوں کی سماعت 16دسمبرتک ملتوی

    احد چیمہ کی جانب سے دائر 3 درخواستوں کی سماعت 16دسمبرتک ملتوی

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کی جانب سے دائر 3 درخواستوں کی سماعت 16دسمبرتک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلا کو بحث کے لئے طلب کر لیاہے،جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سماعت کی،نیب کے پراسکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ احد چیمہ نے اندرون و بیرون ملک اربوں روپے کے ناجائز اثاثہ بنائے،احد چیمہ نے فیملی ممبران کے نام بے نامی جائیدادیں بنائیں،ان کے اثاثہ جات کی مارکیٹ ویلیو600 ملین کے قریب ہے۔ احد خان چیمہ کے وکیل نے کہا کہ نیب نے جسمانی ریمانڈ کے دوران ان کے خلاف کوئی ثبوت حاصل نہیں کئے جاسکے،ایک کیس میں 90دن کے جسمانی ریمانڈ کے بعدجوڈیشل کیاگیاجس کے 3ماہ بعد دوسرے کیس میں گرفتاری ڈال دی گئی،جس سے نیب کی بدنیتی ظاہرہوتی ہے۔

مزید : علاقائی