منشیات سمگلنگ کیس، ماڈل ٹریزا کی سزا کیخلاف اپیل کی جلد سماعت کیلئے دائر متفرق درخواست پرکارروائی 4 دسمبرتک ملتوی

  منشیات سمگلنگ کیس، ماڈل ٹریزا کی سزا کیخلاف اپیل کی جلد سماعت کیلئے دائر ...

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے منشیات سمگلنگ میں قید غیر ملکی ماڈل ٹریزا کی سزا کے خلاف اپیل کی جلد سماعت کے لئے دائر متفرق درخواست پرکارروائی 4 دسمبرتک ملتوی کر دی،غیر ملکی ماڈل ٹریزا نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کررکھی ہے،جس کی جلد سماعت کے لئے خاتون نے یہ متفرق درخواست دائرکی ہے،خاتون کا موقف ہے کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق کے برعکس منشیات کیس میں سزا کا فیصلہ سنایا،میں بے قصورہوں،منشیات کا الزام کسٹم حکام نے اپنے پاس سے لگایا، پاکستان میں اسلامک اسٹڈیز کے لئے آئی تھی، ٹرائل کورٹ نے ٹریزا کو 8سال سے زائد قید کی سزا سنا رکھی ہے۔

مزید : علاقائی