پنجاب یونیورسٹی کے سکیورٹی گارڈ عمران قتل کیس کی سماعت 16نومبرتک ملتوی

پنجاب یونیورسٹی کے سکیورٹی گارڈ عمران قتل کیس کی سماعت 16نومبرتک ملتوی

  



لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج اکرام الحق نے پنجاب یونیورسٹی کے سیکیورٹی گارڈ عمران کے قتل کیس کی سماعت 16نومبرتک ملتوی کردی۔ گزشتہ روز عدالت میں پنجاب یونیورسٹی کے سابق آر او جاوید سمی،سٹیٹ افیسر کمال گل،شوکت علی، سیکیورٹی سپروائزر میاں خان اور ظفر بخاری ایس ائی کے بیان قلمبند کئے گئے،فاضل جج نے آئندہ سماعت پراستغاثہ کے وکیل فیصل باجوہ اور ملزموں کے وکیل راے مدثر کو فائینل بحث کرنے کی ہدایت کی ہے،عدالت میں عمران مقتول کے بھائی رمضان نے مذکورہ بالا افراد کے خلاف استغاثہ دائر کررکھا ہے۔

مزید : علاقائی