توہین عدالت کی درخواست سیکرٹری ہیلتھ کو پیش ہونے کا حکم

      توہین عدالت کی درخواست سیکرٹری ہیلتھ کو پیش ہونے کا حکم

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے سیکرٹری ہیلتھ نجم شاہ کو20 جنوری 2020ء کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا،جسٹس علی باقر نجفی نے یہ حکم وزیر آباد کارڈیالوجی کے جونیئر ٹیکنیشن مبشر حسن کی درخواست پر جاری کیا،درخواست گزار کا موقف ہے کہ اس کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے سینئر ٹیکنیشن کے عہدے پر ترقی دی گئی، ایم ایس وزیر آباد کارڈیالوجی نے غیر قانونی طور پر ترقی ختم کرکے اسے جونیئر کلرک بنا دیاہے، سیکرٹری صحت نجم شاہ کو ایم ایس کے فیصلے کے خلاف درخواست دی، عدالتی حکم کے باوجود درخواست گزار کی شنوائی نہیں ہورہی۔

مزید : علاقائی