شادباغ میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ،2 افراد زخمی
لاہور(کر ائم رپورٹر)شادباغ میں دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔شادباغ کے علاقے میں معمولی تلخ کلامی پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 20 سالہ شعیب اور 25سالہ عبدالصمد گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگئے جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیاجہاں ایک زخمی کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے۔