جوہرٹاؤن، ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر، موٹرسائیکل سوار جاں بحق، ڈرائیور فرار

  جوہرٹاؤن، ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر، موٹرسائیکل سوار جاں بحق، ڈرائیور فرار

  



لاہور(کر ائم رپورٹر)جوہر ٹاؤن میں ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکرموٹر سائیکل سوارعبداللہ جاں بحق ہوگیا اور ٹریکٹر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔بتایا گیاہے کہ چودھری چوک جوہر ٹاؤن میں تیزرفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں عبداللہ خان ٹائروں تلے آکر موقع پر جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق متوفی مقامی فیکٹری میں سکیورٹی گارڈ کی ملازمت کرتا تھاپولیس نے نعش قبضے میں لے کر مردہ خانے منتقل کر کے ورثا کو اطلاع کر دی۔

ہے۔

مزید : علاقائی