گجرات پولیس فنڈز خوردبرد کیس،ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے گجرات پولیس فنڈ میں بے ضابطگیاں کرنے کے کیس میں ملوث سابق ڈی ہی او گجرات ممتاز کامران سمیت9 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 20نومبر تک توسیع کر تے ہوئے نیب کو ریفرنس جلد عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا،اسی طرح احتساب عدالت نے غیر قانونی سرمایہ کاری کرنے اور غیر قانونی پلاٹ الاٹ کرنے کے کیس میں ملوث متروقہ وقف املاک کے سابق چیرمین آصف ہاشمی کے ریفرنس کی سماعت 2دسمبر تک ملتوی کردی،عدالت میں ایک کیس میں شہادت اور دوسرے میں مزید کارروائی ہونی تھی تاہم عدالت میں فاضل جج کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے کارروائی نہ ہو سکی،علاوہ ازیں احتساب عدالت نے میاں شہباز شریف کے منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار فضل داد اور عثمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 25نومبرتک توسیع کر دی۔