آوارہ گردی سے منع کرنے پر بیٹے کی فائرنگ،باپ زخمی

آوارہ گردی سے منع کرنے پر بیٹے کی فائرنگ،باپ زخمی

  



لاہور(کر ائم رپورٹر)ہیر کے علاقے میں بدبخت بیٹے نے باپ کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔زخمی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔ بتایا گیاہے کہ بیدیاں روڈ کے رہائشی مشتاق نے آوارہ گردی کرنے پر اپنے سوتیلے بیٹے الیاس کو ڈانٹ ڈپٹ کی جس پر الیاس نے طیش میں آکر فائرنگ کر دی جس سے مشتاق زخمی ہو گیا،ملزم فائرنگ کرتا ہو فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسکی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں

مزید : علاقائی