ڈی آئی جی آپریشنز کا پولیس سٹیشن گرین ٹاؤن کا دورہ

    ڈی آئی جی آپریشنز کا پولیس سٹیشن گرین ٹاؤن کا دورہ

  



لاہور(کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے پولیس سٹیشن گرین ٹاؤن کا اچانک دورہ کیا۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق ایس پی صدر ڈویژن بلال ظفر،ایڈیشنل ایس ایچ او گرین ٹاؤن سب انسپکٹر محمد اسلم شفیع ودیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈی آئی جی آپریشن اشفاق خان نے فرنٹ ڈیسک،ایس ایچ او روم،حوالات اور رپورٹنگ روم سمیت مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے تھانہ کا ریکارڈ، صفائی کی صورتحال اور عملہ کی حاضری بھی چیک کی۔ریکارڈ کی تکمیل مکمل رکھنے پر محرر تھانہ گرین ٹاؤن ہیڈ کانسٹیبل رفاقت یوسفی کو شاباش،نقد انعام و تعریفی سند دینے کا اعلان کیاڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے ایس پی صدر بلال ظفر اور ایس پی انوسٹی گیشن راشد ہدایت کے ساتھ میٹنگ کی دونوں ایس پیز نے ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کو صدر ڈویعن میں کرائم کنٹرول کرنے کے لئے اقدامات بارے بریفنگ دی۔میٹنگ میں ڈی آئی جی آپریشن نے کہا کہ شہریوں کو بہترین خدمات کی فراہمی اور خوش اخلاقی اولین ترجیح ہونا چاہیئے۔قانون کی بالا دستی اور جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے رجسٹر 13 میں اپنے دورے کے حوالے سے تاثرات کا اندراج بھی کیا۔

مزید : علاقائی