پولیس کے چھاپے، تعلیمی اداروں کے باہر 696منشیات فروش گرفتار

پولیس کے چھاپے، تعلیمی اداروں کے باہر 696منشیات فروش گرفتار

  



لاہور(کر ائم رپو رٹر)لاہور پولیس آپریشنز ونگ کی جانب سے شہر کے تعلیمی اداروں کے گردو نواح میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔کریک ڈاؤن کے دوران ابتک696 منشیات فروش گرفتار کرکے671مقدمات درج کئے گئے۔ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران سٹی ڈویعن نے148، کینٹ ڈویژ133، سول لائن ڈویژن61، صدر ڈویژن141، اقبال ٹاؤن ڈویژن94جبکہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن نے119ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضہ سے239کلو912گرام چرس،858گرام ہیروئن،400.5 گرام آئس، 24کلوگرام سے زائد افیون، 1240 نشہ آور کیپسول،11کلوگرام سے زائد بھنگ اور6054 لیٹرشراب بھی برآمدکی گئی۔

مزید : علاقائی