کراچی، سعید آبادمیں  ڈاکوؤں نے بیکری لوٹ لی

کراچی، سعید آبادمیں  ڈاکوؤں نے بیکری لوٹ لی

  



 کراچی(اسٹاف رپورٹر)سعید آباد میں ڈاکوؤں نے بیکری کو لوٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق سعید آباد کے علاقے بسم اللہ چوک کے قریب موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے جنید قریشی نامی شخص کی بیکری میں گھس کر لوٹ مار کی اور واردات کے بعد باآسانی فرار ہوگئے۔ عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ ملزمان 125 اور 70 موٹر سائیکل پر سوار تھے جو ڈکیتی کی واردات کرکے باآسانی فرار ہوگئے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر