سندھ پولیس کے غازی اہلکاروں میں موٹرسائیکلیں تقسیم
کراچی(کرائم رپورٹر)سینٹرل پولیس آفس میں منعقدہ ایک سادہ مگر پروقارتقریب میں آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام سمیت دیگر کی شرکت۔چارخصوصی موٹر سائیکلیں دوران فرائض پولیس مقابلوں اور ٹریفک حادثات میں مستقل معذور ہونیوالے غازی پولیس اہلکاروں میں تقسیم کی گئیں۔ان اہلکاروں میں گھوٹکی کے دو جبکہ جامشورو اور ایس آر پی حیدرآباد کا ایک ایک اہلکار شامل ہے۔تقریب تقسیم موٹر سائیکلز میں سابقہ آئی جی سعوداحمدکے علاوہ ایڈیشنل آئی جیز، سی ٹی ڈی،ٹی اینڈ ای، کراچی،ڈی آئی جیز,ہیڈ کوارٹرزسندھ،فائنانس, ایکزیکٹیوڈائریکٹر جناح اسپتال ڈاکٹرسیمی جمالی،سی پی ایل سی چیف،اے آئی جی ویلفیئرسندھ،زید بشیر وڈاکٹرجنید علی شاہ بھی موجود تھے۔اس سے قبل غازی پولیس اہلکاروں میں چھ خصوصی موٹر سائیکلزتقسیم کی گئی تھیں۔جن میں پولیس مقابلوں کے دوران معذور ہونیوالے پانچ اور ٹریفک حادثے میں زخمی ہونیوالا ایک اہلکار شامل ہے۔مذکورہ چھ اہلکاروں میں لیاری،شہیدبینظیر آباد،جامشورواورایس آر پی بیس ٹوکے باالترتیب ایک ایک جبکہ جیکب آباد کے دو اہلکار شامل تھے۔