ہتھیار برآمدگی کے مقدمات ملزم عادل کو بری

ہتھیار برآمدگی کے مقدمات ملزم عادل کو بری

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے پولیس مقابلہ، اقدام قتل اور غیر قانونی ہتھیار برآمدگی کے مقدمات میں عدم شواہد کی بنا پر ملزم عادل کو بری کر دیا۔ کراچی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے پولیس مقابلہ، اقدام قتل اور غیر قانونی ہتھیار برآمدگی کے مقدمات کا فیصلہ سنادیا۔ ملزم عادل کیخلاف استغاثہ شواہد پیش کرنے میں ناکام رہی۔ عدالت نے عدم شواہد کی بنا پر ملزم عادل کو بری کر دیا۔ عدالت نے جیل انتظامیہ حکم دیا کہ اگر ملزم کسی اور کیس میں نامزد نہیں تو رہا کیا جائے۔ پولیس کے مطابق ملزم عادل کیخلاف 2019 تھانہ پیر آباد میں مقدمات درج تھے۔ ملزم عادل کیخلاف پولیس مقابلہ، اقدام قتل اور غیر قانونی ہتھیار برآمدگی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کیئے گئے تھے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر