قتل کیس کے مجرم محمد ادریس کی سزا کیخلاف اپیل منظور

قتل کیس کے مجرم محمد ادریس کی سزا کیخلاف اپیل منظور

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے قتل کیس کے مجرم محمد ادریس کی سزا کیخلاف اپیل منظور کرلی۔ جسٹس کے کے آغا اور جسٹس ذولفقار علی سانگی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے قتل کیس کے مجرم محمد ادریس کی سزا کیخلاف اپیل پر فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے محمد ادریس کو بری کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے عبداللہ کو 2014 میں قتل کیا تھا۔ ٹرائل کورٹ نے جرم ثابت ہونے پر محمد ادریس کو سزائے موت کی سزا سنائی تھی۔ ملزم کیخلاف مقدمہ تھانہ قائد آباد میں درج ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر