کراچی،سرکاری زمینوں پر قبضہ کرنے والا اہم ملزم گرفتار

کراچی،سرکاری زمینوں پر قبضہ کرنے والا اہم ملزم گرفتار

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)قومی احتساب بیورو(نیب) نے سرکاری زمینوں پر قبضہ کرکے سادہ لوح شہریوں سے جعلی سازی کے ذریعے کروڑوں روپے بٹورنے کے الزام میں حاجی آدم جوکھیو نامی ملزم کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق نیب نے کارروائی کرتے ہوئے سرکاری زمینوں پر قبضہ کرنے والے اہم ملزم کو گرفتار کیا ہے، نیب حکام کا کہنا ہے کہ حاجی آدم جوکھیوسرکاری زمینوں پرجعلی اسکیمز بنا کر فروخت کرتاتھا اور اب تک ملزم نیسرکاری زمینیں 1100سیزائدشہریوں کوفروخت کی تھیں۔حکام کا کہنا ہے کہ 27سالوں سے حاجی آدم جوکھیو سرگرم لینڈگریبرتھا جو سادہ لوح شہریوں کو جعلی سازی کے ذریعے لوٹ رہا تھا۔نیب حکام نے بتایا کہ ملزم آدم جوکھیونے70ایکٹرسیزائدزمین غیرقانونی طورپرفروخت کی جب کہ فروخت کی جانے والی سرکاری زمینوں کی مالیت ساڑھے 3 ارب سیزائدبنتی ہے۔ملزم کے قبضے سے زمینوں کے ریکارڈ اور خرویدو فروخت کے دستاویزی ثبوت برآمد کرلیے گے ہیں، جعل سازی کے حوالے سے ملزم کا مزید ڈیٹا جمع کیا جارہا ہے اور اس سے تفتیش کی جارہی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر