بھارت 9لاکھ فوج سے کشمیریوں کے آواز نہیں دبا سکتاہے،انتخاب سوری

    بھارت 9لاکھ فوج سے کشمیریوں کے آواز نہیں دبا سکتاہے،انتخاب سوری

  



 کراچی(اسٹاف رپورٹر)حضور سے محبت ہمارے ایمان کو لازمی جزو ہے۔حضورؐ کی ذات اور اسلام کو نشانہ بنا کر مسلمانوں کے لئے دنیا تنگ کی جارہی ہے بھارت کشمیر یوں کو پابندیوں میں جکڑ کر انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیاں کررہا ہے۔بھارت 9لاکھ فوج سے کشمیریوں کے آواز نہیں دبا سکتاہے خطبہ حج الوداع سے دنیا میں انسانی حقوق کے لئے رہنمائی ملتی ہے۔ ہیومن رائٹس نیٹ ورک کراچی کا کہنا تھا کہ رسول ؐسے محبت ہمارے ایمان کا تقاضہ ہے حضو رؐ سے محبت کے بغیر کوئی بھی کامل ایمان تک نہیں پہنچ سکتاحضور ؐ سے سچی محبت کا تقاضہ ہے کہ ہم ان کے اسو ء حسنہؐ پرعمل کریں۔ آج مسلمانوں کو دنیا بھر میں نام نہاد دہشتگردی کی آڑ میں بدنام کیا جارہا ہے آزادی اظہار رائے کے نام پر ہمارے آخری رسول ؐ کی شان میں گستاخیاں کی جا رہی ہیں ناموس رسالت ؐ پر ہر مسلمان مر مٹنے کو تیار ہے۔ اسلام کی روشنی سے دنیا کے لوگو ں کو دور کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔اسی طرح بھارت میں کشمیر یوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں ان پر عیدمیلادالنبی ؐ کے جلوس نکالنے پر پابندی لگادی گئی۔کشمیریوں کو پابندیاں لگا کر 9لاکھ فوج کے ذریعے بند رکھا ہو ا ہے دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے بھارت کے اندر دیگر مذاہب کے لوگوں کے خلاف کاروائیاں کی جارہی ہیں اور مذاہبی منافرت کو ہوا دی جارہی ہے دوسری طرف بابری مسجد کے حوالے بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ انتہائی شرمناک ہے بھارت میں مسلمانوں کے خلاف زیادتیوں کا سلسلہ بند ہونا چاہیئے اس کے علاوہ انھوں نے کیمپ کے منتظمین کی تعریف کرتے ہو ئے انھیں کامیاب پروگرام کی مبارکباد دی اور ان سے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی ایسے ہی کامیاب پروگرام منعقد کئے جائیں گے اس موقع پر ہیومن رائٹس کراچی کے جرنل سیکرٹری سید شہزاد مظہر نے کہا کہ ہیومن رائٹس نیٹ ورک کا چارٹر خطبہ حج الوداع ہے ہیومن رائٹس نیٹ ورک کراچی یہ سمجھتی ہے کہ اس خطبہ سے پوری دنیامیں بنیادی انسانی حقوق کے حوالے سے رہنمائی ملتی ہے ہم اسی کے ماننے والے ہیں پوری دنیا میں اسلام کے دشمنوں نے حضو رؐ کے ذات مبارک کو نشانہ بنایا ہو ا ہے تضحیک آمیز خاکے بنائے جا رہے ہیں او ر حضو رؐ کی آخری نبی کے حیثیت کو متنازع بنایا جا رہا ہے رسول ؐ خاتم النبین ہیں یہ ہمارے ایمان کا حصہ ہے حضور ؐ مسلمانوں کے جان، مال عزت آبرو یہاں تک کہ ان کے ماں باپ سے بھی زیادہ عزیز ہیں 

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر