اسٹیل ٹاؤن مڈاکوؤں نے مزار پر جانے والے شہری کو گولی مار دی

اسٹیل ٹاؤن مڈاکوؤں نے مزار پر جانے والے شہری کو گولی مار دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی(کرائم رپورٹر)اسٹیل ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے مزار پر جانے والے شہری کو لوٹنے کے بعد گولی ماردی۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیل ٹاؤن کے علاقے نیشنل ہائی وے لنک روڈ سمندری بابا درگاہ کے قریب مسلح ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے 28 سالہ محمد عباس ولد محمد اقبال کو زخمی کر دیا۔ مضروب کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم مضروب کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔