محکمہ موسمیات کی کراچی میں بارش کی پیش گوئی

    محکمہ موسمیات کی کراچی میں بارش کی پیش گوئی

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ موسمیات نے کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش کی نوید سنادی ہے۔محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کراچی میں 14 اور 15 نومبر کی رات ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ ہلکی بارش کا سلسلہ16 نومبر تک جاری رہنے کا امکان ہے،سردارسرفراز نے بتایاکہ بارش کا سسٹم آئندہ 24گھنٹوں میں ایران سے بلوچستان میں داخل ہوگا تاہم اس دوران موسم خشک رہے گا۔کراچی میں منگل کوکم سے کم درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 26 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر