شیرشاہ میں آوارہ کتوں نے 3 افراد کو کاٹ لیا

شیرشاہ میں آوارہ کتوں نے 3 افراد کو کاٹ لیا

  



کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے شیرشاہ میں آوارہ کتوں کا گشت، 3 افراد کو نوچ ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق شیرشاہ کے علاقے میں آوارہ کتوں نے 3 افراد کو کاٹ لیا، جنہیں طبی امداد کے لیے سول اسپتال پہنچایا گیا جبکہ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ شیرشاہ کے مختلف ایریاز میں آوارہ کتوں نے ڈیرے جما رکھے ہیں اور رات کے اوقات میں گلیوں سے گزرنے والے افراد کو کاٹ لیتے ہیں جس کی وجہ سے خواتین اور اسکول جانے والے بچے بھی محفوظ نہ رہ سکے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر