شمالی وزیرستان، بارودی سرنگ پھٹنے سے پاک فوج کے 3جوان شہید، ایک زخمی
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں سپاہی ریاست، بابر اور ساجد شامل ہیں۔شہید جوان گشت پر مامور تھے۔ پاک فوج نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
جوان شہید