عوام کو مٹر5 روپے کلو دینے کیلئے تیار وفاقی وزیرغلام سرور خان کا دعویٰ

  عوام کو مٹر5 روپے کلو دینے کیلئے تیار وفاقی وزیرغلام سرور خان کا دعویٰ

  



 اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دعویٰ کیا ہے کہ جسے مٹر چاہئیں وہ آکر ہم سے پانچ روپے فی کلو  لے جائے۔ انہوں نے اجلاس میں کہا کہ میں خود سبزیاں بیچتا ہوں۔ خریدار ہم سے مٹر پانچ روپے فی کلو لے جاتے ہیں تاہم وہ مارکیٹ میں لے جا کر اسے 100 روپے میں بیچتے ہیں۔ انہوں نے پیشکش کی کہ جس نے مٹر لینے ہیں وہ ہم سے پانچ روپے فی کلو کے حساب سے لے جائے۔ غلام سرور کے اس بیان کی تصدیق معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنی میڈیا بریفنگ میں بھی کی۔

غلام سرور

مزید : صفحہ اول